نئی دہلی 20 اگست : صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو آج ان کی 73 ویں سالگرہ پر یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
right;">
مسٹر مکھرجی اور مسٹر انصاری نے آج صبح مسٹر راجیو گاندھی کی سمادھی ’ویربھومی‘ پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی ویربھومی جاکر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے